اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

وفاقی کابینہ نے بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی کے صنعتی صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 184 فیصد تک بڑھا دیے ہیں جبکہ کمرشل صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زرعی ٹیوب ویلز صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

- Advertisement -

کابینہ نے سرکولیشن سمری پر بجلی کے فکسڈ چارجز بڑھانے کی منظوری دی ہے، صنعتی صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 440 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوجائیں گے۔

کمرشل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوں گے۔

اسی طرح ٹیوب ویلز صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں