پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب، پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام‌ آباد : وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا، جس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لیے جانے کا امکان ہے جبکہ عارف علوی، بانی پی ٹی آئی، قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کی بھی منظوری لی جائے گی۔

یاد رہے حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تمام شواہدمدنظررکھ کروفاقی حکومت پی ٹی آئی پرکیس کرے گی۔

عطا تارڑ نے بتایا تھا کہ بہت مضبوط شواہد ہیں جس کی بنیاد پرپاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا، ریکارڈ پر موجود ہے شوکت ترین نےآئی ایم ایف کوخط لکھا کہ پاکستان کی مددنہ کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا اب پاکستان اور تحریک انصاف ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، ترقی کرنی ہے تو پاکستان اورتحریک انصاف ساتھ نہیں چل سکتے، اب ان سے کہوں گا بس نومور.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں