اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ اجلاس میں 16نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس 15 ستمبر کو طلب کرلیا گیا جس میں 16نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، کراچی کے عوام کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا ای سی سی کا فیصلہ بھی پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ای سی سی نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 2.89روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے، ای سی سی کے 2 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کا معاملہ وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں پائلٹس کے مشکوک لائسنز کی منسوخی کے معاملے پر غور کیا جائے گا، وفاقی کابینہ میں آئینی ترمیم بل 2020 پیش کیا جائے گا، نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ کے سی ای او کی تعیناتی کی سمری پیش کی جائے گی۔

نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے سی ای او کی تعیناتی کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے۔ مسابقتی کمیشن میں ممبر کی تعیناتی کی سمری بھی پیش کی جائے گی، کابینہ میں سول سروس اکیڈمی کے اسٹیٹس کا معاملہ پیش کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں پشاور، لاہور اور راولپنڈی میں اسپیشل کورٹ کے ججز کی تعیناتیوں کی سمریاں اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ جدید جیل کی تعمیر کے لیے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترمیم کا معاملہ زیرغور آئے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں