تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کابینہ اجلاس میں‌ گیس کی قلت پر وفاقی وزرا کے تحفظات

اسلام آباد: وفاقی وزرا نے ملک بھر میں جاری گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں گیس کی قلت کےمعاملے پربحث کی گئی جبکہ وفاقی وزرا نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

وفاقی وزرا نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ پرمیڈیا اور عوام سوالات کر رہے ہیں، ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس سپلائی نہیں ہوگی تو برآمدات متاثر ہوں گی۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماداظہر نے گیس کی موجودہ صورت حال اور حکومتی اقدامات سے کابینہ اراکین کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کےپراسسنگ یونٹس کوگیس کی سپلائی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر کو صنعتی یونٹس کی گیس سپلائی بہتربنانےکی ہدایت کی اور اس حوالے سے وزیراعظم نے انڈسٹری کو گیس کی سپلائی پر3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں شوکت ترین، حماداظہر اور عبدالرزاق داؤد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کامعاملہ بھی زیربحث آیا، جس پر وزیراعظم نے  وفاقی وزرا امین الحق ،شبلی فراز کو الیکشن کمشنر سےملاقات کا ٹاسک سونپ دیا۔ دونوں وزرا آئندہ چند روز میں الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کر کے تمام امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کریں گے۔

Comments

- Advertisement -