23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیر خارجہ سفارتی کاوشوں سے متعلق آگاہ کریں گے، کامیاب جوان پروگرام کی حتمی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ساڑھے بارہ بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا، اجلاس کا آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیر خارجہ پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے متعلق کابینہ کو آگاہ کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان عالمی رہنماوں سے متعلق رابطوں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

- Advertisement -

کامیاب جوان پروگرام کی حتمی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100 ارب روپیہ نوجوانوں میں تقسیم ہو گا۔

کابینہ ارکان نئے عوامی مفاد سے متعلق تجاویز پیش کریں گے جبکہ بیرون ملک کمیونٹی ویلفئیر اتاشی لگانے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کابینہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی سیلیکشن کمیٹی کے امیدواروں کی منظوری ی ، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری بھی دے گی۔

اسلام آباد : سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلے کیے جائیں گے

اجلاس میں بجلی چوری سے متعلق فوجداری قوانین کے آرڈیننس کی منظوری لی جائے گی اور غیر قانونی ماہی گیری روکنے کے لیے جامع پلان وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے معاملے پر دنیا کے رہنماؤں سے رابطوں پر کابینہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑےگا جبکہ بے باک مؤقف اپنانے پر کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں