منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ریلیف فنڈ برائے فلسطین و لبنان قائم کرنے کی منظوری دی ہے جس سے فلسطین، لبنان میں اسرائیلی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کو اکاؤنٹ کھولنے سے متعلق ہدایات بھی جاری کردی گئیں، وفاقی وزیر احسن اقبال فلسطین اور لبنان سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں گے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کو وفاقی وزارتوں، اداروں میں ای آفس کے نفاذ پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے تمام 40 ڈویژنز میں ای آفس کے نفاذ کا عمل جاری ہے، چند وزارتوں میں ای آفس کا 100 فیصد نفاذ کیا جاچکا ہے۔

شہباز شریف نے ای آفس کے نفاذ میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے فیصلوں پر ماہی گیری شعبے میں سبسڈیز معاہدے کی توثیق کی گئی جبکہ گوادر بندرگاہ اور شنگھائی بندرگاہ کوسسٹر پورٹس کی حیثیت دینے کے معاہدے پر دستخط کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید برآں پاکستان اور روانڈا کے درمیان سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی گئی، پاکستان اور گھانا کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی بھی منظوری دی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ون گوادر، حب کو انسداد منشیات مقدمات سننے کا اختیار دینے کی منظوری دی گئی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 25 ستمبر 2024 کو اجلاس میں کیے فیصلوں کی ثوثیق کی گئی۔

اس کے علاوہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی ادراہ جات کے یکم اکتوبر2024 کو اجلاس میں کیے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں