منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، فاٹا کے خیبرپختون خواہ میں انضمام کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام کی منظوری دے دی.

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے فاٹا کےخیبرپختونخواہ میں انضمام کی منظوری دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں فاٹا آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کرنے کی توثیق کر دی. گلگت بلتستان کونسل وفاق کے لئے ایڈوائزری باڈی کے طورپربرقرار رہے گی.

کابینہ اجلاس میں مختلف معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں کی بھی منظوری دی گئی، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بورڈآف ڈائریکٹرز کے ممبران کے تقرر، سرمایہ کاری بورڈپاکستان، بزنس فرانس میں ایم اویو پردستخط اور پاکستان اور کرغزستان میں فاصلاتی تعلیم کے لیے تعاون کی یادداشت کی منظوری دی گئی.

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 8 اور11 مئی اجلاس کے فیصلوں، کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 12 اکتوبر 2017 کے فیصلوں، پاکستان اور بوسنیا میں دفاعی صنعت میں تعاون کے معاہدے کی بھی توثیق دی گئی.

اجلاس میں خصوصی عدالت کراچی کے جج عبید خان کی مدت ملازمت میں توسیع، جسٹس(ر) شاہد سعید کی بطور چیئرمین کاپی رائٹ بورڈ تعیناتی، وفاقی کابینہ کی پی این ایس سی کےبورڈ کی دوبارہ تشکیل نو کی منظوری دی گئی.

کابینہ کی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین کی تعیناتی، ادویہ کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمتوں، اوگرا گیس قوانین 2018 کی بھی منظوری دی گئی.


قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، کے پی میں فاٹا کے انضمام سے متعلق فیصلے کی توثیق


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں