پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ہاؤسنگ منصوبہ ، سمندرپار پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سمندرپار پاکستانیوں کیلئے ہاؤسنگ منصوبے کی منظوری دے جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا
اور وفاقی کابینہ کومہنگائی کی موجودہ صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں سانحہ مری پر بریفنگ دی جائے گی اور سانحہ مری میں وفات پانے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کا 17نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے، جس میں انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس بورڈمیں چیئرمین ،ارکان کی تعیناتی اور سمندر پارپاکستانیوں کیلئےہاؤسنگ منصوبے کی منظوری شامل ہیں۔
.
کابینہ سی ڈی اے کےسالانہ بجٹ 2021-22 کی منظوری اور 2020-21کی چوتھی سہہ ماہی کیلئےبجلی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے گی جبکہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈکےسی ای اوکی ملازمت میں توسیع کی جائے گی۔

فاٹا اور پاٹا میں نان کسٹم گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ڈیوٹی ٹیکسزکی ون ٹائم چھوٹ کی منظوری ، بین المذاہب ہم آہنگی کےمسودےکی منظوری اور مسیحی برادری سےاقلیتی کمیشن میں ممبرکی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

اجلاس میں سائنس ٹیکنالوجی اینڈانوویشن پالیسی 2021 ، محکمہ انسدادمنشیات میں ماہر کی تعیناتی اور پی ٹی ڈی سی کےبورڈآف ڈائریکٹرزمیں چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی ، نجکاری کمیٹی کے 31 دسمبر کے فیصلوں اور ای سی سی کے گزشتہ دو اجلاسوں کی فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں