اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جنوری کی نسبت فروری میں افراط زر کی شرح میں 2 فیصد سے بھی زیادہ کمی آئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مہنگائی میں کمی کے لیے وفاقی کابینہ کے فیصلے خوش آئند ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کوکم کرنے اور شہریوں پر بوجھ کم کرنے کے اقدامات کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ افراط زر میں کمی کے کابینہ کے فیصلوں اور یوٹیلی اسٹورز کے ذریعے اشیائے خورونوش پر سبسڈی کے نمایاں ہوتے ثمرات باعث مسرت ہیں۔
Good to see Cabinet decisions to reduce inflation, incl subsidy on products through Utility Stores, starting to bear fruit. Inflation rate for Feb shows decline by more than 2% versus Jan. We will continue pursuing measures to bring down inflation & reduce burden on citizens
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2020
آئندہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے واضح امکانات ہیں، رضا باقر
اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے جن اہم چیلنجز پر فوکس کیا وہ اب بہتر ہورہے ہیں، 7 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
رضا باقر کا کہنا تھا کہ تجارتی خسارہ کم ہوا ہے، برآمدات بڑھنے سے بہت فائدہ ہوگا، برآمد کنندگان کو سہولت دی ہے جس سے برآمدات میں بھی بہتری ہوگی۔