منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ اجلاس میں 19 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت گو رنر ہاؤس پنجاب میں کابینہ کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں نہتے کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کیخلاف 19 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس لاہورمیں وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نے کشمیریوں کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے عزم کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سات لاکھ فوج بھی کشمیریوں کی تحریک آزادی کودبا نہیں سکی،پاکستانی حکومت اورعوام کشمیری بھائیوں کےساتھ ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا بھارتی بربریت پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 19 جولائی کو ملک بھر میں سرکاری سطح پر یوم سیاہ منایا جائے گا، سرکاری عمارتوں اور اہم مقامات پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزراء نے کشمیری عوام پر بھارتی افواج کی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہم کشمیری بھائیوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

ذارئع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلا س میں سیکریٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربریفنگ دی ،اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اورکشمیری رہنمابرہان وانی کی شہادت کےبعدپیدا ہونے والی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں فرانس میں ہونیوالی دہشت گردی سمیت سعودی عرب،ترکی،بنگلادیش اورانڈونیشیا میں دہشتگردحملوں کومذمت کی گئی۔

اجلاس کے آغاز میں عبدالستارایدھی،امجدصابری اور شہداء کشمیر کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں