اشتہار

دھرنا ختم کرانے کے لیے حکومت کی نئی حکمت عملی، ڈی جی رینجرز پنجاب انچارج مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے فیض آباد دھرنے کو ختم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز پنجاب کو دھرنا شرکاء سے مذاکرات کرنے اور آپریشن کے اختیارات تفویض کردیئے.

تفصیلات کے مطابق 20 دن سے جاری فیض آباد دھرنے کو عدالتی حکم کے بعد ختم کرانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد حکومت نے دھرنے کو ختم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے.

اے آر وائی نیوز کے رپورٹر الفت مغل کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے حکومت نے ڈی جی رینجر پنجاب کو دھرنا شرکاء سے مذکرات کرنے یا بہ وقت ضرورت آپریشن کرنے کے مکمل اختیارات تفویض کردیئے ہیں.

- Advertisement -

نمائندے اے آر وائی الفت مغل مزید بتایا کہ وفاقی حکومت نے ڈی جی رینجرز پنجاب کو فیض آباد دھرنے کو ختم کرانے کے لیے انچارج بناتے ہوئے اہم ذمہ داری سونپ دی ہے اور اس کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے.

خیال رہے اس سے قبل وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کرلیا تھا تاہم آج آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی وزیر اعظم شاہد خاقان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ملک بھر میں نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پر لگی قدغن ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.

وزیراعظم شاہد خاقان اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کے بعد حکومت نے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے ڈی جی رینجرز پنجاب کو مذکرات اور آپریشن کے مکمل اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں.

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات خان کو دھرنا آپریشن کے انچارج مقرر کردیا گیا ہے جو جڑاوں شہروں میں دھرنوں کے خلاف آپریشن انچارج ہونگے جب کہ ڈی جی رینجرزپنجاب کو تفویض کیئے گئے اختیارات 3 دسمبر تک کے لیے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں