بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

وفاقی حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہ کر سکی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت رواں مالی سال میں معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہ کر سکی اور معاشی ترقی کی شرح مقررہ 3.6 کے مقابلے میں 2.68 فیصد رہی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں مالی سال اختتام کے قریب ہے تاہم حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکی ہے۔ رواں سال کے لیے معاشی ترقی ا ہدف 3.6 مقرر کیا گیا لیکن معاشی ترقی کی شرح 2.68 فیصد رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال میں معیشت کا حجم 411 ارب ڈالر تک جا پہنچا جبکہ فی کس آمدنی 1824 ڈالرز ہو گئی۔

سیکریٹری منصوبہ بندی اویس سمرا کی زیر صدارت نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے بتایا کہ رواں مالی سال زرعی شعبے کی شرح نمو 0.56 فیصد، صنعت اور معدنیات کے شعبے میں شرح نمو 4.7 فیصد ہوئی۔

کمیٹی نے بتایا کہ رواں مالی سال ملک کی بڑی فصلوں کی پیداوار 13.4 فیصد کمی ہوئی۔ ان میں گندم کی فصل کی پیداوار 8.9 فیصد کم ہوئی۔ گندم کی پیداوار 29 لاکھ ٹن کم ہوئی اور 31.8 ملین ٹن سے کم ہو کر 28.9 ملین ٹن پر آ گئی۔

اس کے علاوہ مکئی کی پیداوار میں 15.4 فیصد، چاول کی فصل میں 1.38 فیصد کمی ہوئی۔ چاول کی پیداوار 9.86 ملین ٹن سے کم ہو کر 9.72 ملین ٹن رہی۔

کمیٹی نے اجلاس کو بتایا کہ زراعتم جنگلات اور فشریز میں 0.56 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال خدمات میں 2.91 فیصد اضافہ ہوا۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.53 فیصد کمی ہوئی اور چھوٹی صنعتوں کی پیداوار میں 8.81 فیصد اضافہ ہوا۔ تعمیرات کی شعبے میں 6.61 فیصد اور بجلی گیس پانی کی گروتھ 28.88 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال میں بھی معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور جی ڈی پی کا ساڑھے تین فیصد کا ہدف پورا نہ ہو سکتا ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں