تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ہفتہ عشق رسول ﷺ منانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہفتی عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ولادت حضرت محمد مصطفیٰ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت ہفتہ عشق رسول منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی کا کہنا ہے کہ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے وفاقی کابینہ میں ہفتہ عشق رسول منانے کی تجویز پیش کی تھی، جس سے وزیر اعظم عمران خان نے بھی پیر نور الحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے وفاقی حکام کو ہفتہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ سے آئندہ جمعے تک جاری رہے گا اور صوبے بھی وفاق کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منائیں گے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔