اسلام آباد: کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید15روز توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کوروناوائرس کےباعث پیدا صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار پر شرکا کو بریفنگ دی گئی جب کہ قومی رابطہ کمیٹی کےگزشتہ اجلاس کےفیصلوں پرعملدر آمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید15روز توسیع کرنےکا فیصلہ کیا گیا، صوبائی حکومتیں صوبوں میں صورتحال کےمطابق فیصلہ کریں گی۔