ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

وفاقی حکومت کا اسٹیل ملز کو بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان اسٹیل کی جگہ اپنی اسٹیل ملز لگائے گی، وزارت صنعت و پیداوار کی اسٹیل ملز کی 700 ایکڑ زمین سندھ حکومت کو دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پتہ چلا کہ اس کا کوئی خریدار موجود نہیں، 700 ایکڑ کے علاوہ زمین صنعتی مقاصد کے لیے استعمال ہوگی۔

- Advertisement -

سیکریٹری صنعت و پیداوار کے مطابق سندھ حکومت اسٹیل ملز چلانے کے لیے نیلا پلانٹ قائم کرے گی، اسٹیل ملز کی زمین سے ساڑھے 4 ہزار ایکڑ اسپیشل اکنامک زونز کو لیز پر دیا جائے گا۔

چیف فنانشل آفیسر عارف شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کا سالانہ تنخواہوں کا حجم 31.1 ارب ہے، 10 سال میں اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں 32 ارب ادا کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 10 سال میں اسٹیل ملز میں 7 ارب روپے کی گیس استعمال ہوچکی ہے، سیاسی بھرتیاں اور ملازمین کو مستقل کرنا پاکستان اسٹیل ملز کو لے ڈوبی ہے۔

چیف فناننشل آفیسر کا کہنا ہے کہ حکومت نے 2010 میں اس وقت کی 4500 ملازمین کو مستقل کرنے کا کہا، 2010 میں ساڑھے 4 ہزار ملازمین کو مستقل کرنے سے لاگت میں 2 ارب  روپے کا اضافہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں