اسلام آباد: حکومت نے اسکولوں میں داخلے کے لیے بڑی شرط ختم کردی ، جس سے والدین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق والدین کو بچوں کے اسکولوں میں داخلے کے لیے دستاویزات جمع کرانے پڑتی ہے لیکن حکومت نے والدین کی پریشانی ختم کردی۔
حکومت کی جانب سے وفاقی سرکاری اسکولوں میں داخلوں کے لیے لازمی ‘ب فارم’ کی شرط کو ختم کردی گئی۔
وفاقی وزارت تعلیم نے ب فارم کی شرط ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اسکول کے اندراج میں اضافہ اور اسکول سے باہر بچوں کی تعداد کو کم کرنا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں رہنے والے تمام بچے سرکاری اسکولوں میں داخلے کے اہل ہوں گے۔
سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ‘B- فارم’ کی ضرورت نے غیر متناسب طور پر کمزور آبادیوں کو متاثر کیا ہے، ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔
یونیسیف کے اعداد و شمار کی بنیاد پر، پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی دنیا میں دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے، جس کا تخمینہ 22.8 ملین 5-16 سال کی عمر کے بچے اسکول نہیں جاتے، جو اس عمر کے 44 فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں۔