پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ذخیرہ اندوزی کیخلاف سزاؤں کیلئے آرڈیننس کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نےذخیرہ اندوزی کیخلاف سزاؤں کیلئے آرڈیننس کی منظوری دے دی ،ذخیرہ اندوزی پر3سال قید، ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50فیصد جرمانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نےذخیرہ اندوزی کیخلاف سزاؤں کیلئےآرڈیننس کی منظوری دے دی، آرڈیننس کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی۔

آرڈیننس منظوری کے لئے صدر عارف علوی کو ارسال کیا جائے گا، صدر پاکستان کی منظوری کے بعد ذخیرہ اندوزی کیخلاف سزاؤں کیلئےآرڈیننس کا اجرا ہوگا۔

ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس کااطلاق اسلام آباد کی حدود میں ہوگا، ذخیرہ اندوزی پر3سال قید، ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50فیصد جرمانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان متعدد بار ذخیرہ اندوزوں کو تنبیہ کرتے ہوئے واضح کر چکے ہیں کہ ذخیرہ کر کے مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور انہیں کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی کہ ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں مہیا کی جائیں ، عوام خوراک اور دیگر اشیا سے متعلق پریشان نہ ہوں، صورتحال ایسی نہیں کہ ملک میں کہیں بھی خوراک کی قلت ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں