اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وفاقی حکومت کا سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں قائد ایوان بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں قائد ایوان بنانے کا فیصلہ کرلیا تاہم نواز شریف نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزیر قانون بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں قائد ایوان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ کے وزیر قانون بننے سے معذرت کرنے پر فیصلہ کیا گیا ، نواز شریف نے سینیٹراعظم نذیر تارڑ کو وزیر قانون بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اعظم نذیر تارڑ قائد ایوان سینیٹ کے عہدے کے ساتھ وکالت بھی جاری رکھ سکیں گے ، وسیم سجاد، اعتزاز احسن نے بھی قائد ایوان سینیٹ ہوتے ہوئے وکالت جاری رکھی تھی۔

خیال رہے وفاقی کابینہ کے لیے متوقع ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے، جے یو آئی، ایم کیو ایم، بی اے پی اور بی این پی کو بھی وزارت دینے کا امکان ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی بھی وفاقی کابینہ میں انٹری متوقع ہے تاہم بلاول نے وزارت خارجہ نہ لی تو حنار بانی کھر اور شیری رحمان کے نام تجویز ہیں، شیری رحمان کا نام امریکا میں سفیر کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں