جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

وفاقی حکومت کا عثمان مرزاکیس کی خود پیروی کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عثمان مرزا کیس کی خود پیروی کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا خاتون کو برہنہ کرنے کی ناقابل تردید وڈیو بطور ثبوت موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون میں وفاقی وزیرقانون کی سربراہی میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری قانون ملیکہ بخاری،آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی۔

اجلاس میں ای الیون میں لڑکا اور لڑکی کو برہنہ کرنے کے کیس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

حکومت نے عثمان مرزاکیس کی خود پیروی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا خاتون کو برہنہ کرنے کی ناقابل تردید وڈیو بطور ثبوت موجود ہے ، ایسےعمل کرنے والے کو قانون کے مطابق سزاملنی چاہیے۔

یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ای الیون میں لڑکا اور لڑکی کو برہنہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں متاثرہ لڑکی نے اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے ملزمان کو پہنچاننے سے انکار کردیا تھا۔

متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے ‏کہا تھا کہ پولیس نے یہ سارا معاملہ خود بنایا ہے، میں نے بیان حلفی کسی کے دباؤمیں آکر نہیں دیا اور میں نے کسی ‏ملزم کو شناخت کیا ،نہ ہی کسی پیپر پر دستخط کئے۔

متاثرہ لڑکی نے مزید کہا تھا کہ میں نے کسی کو بھی تاوان کی رقم ادا نہیں کی، ملزم ریحان سمیت دیگر ملزمان کو ‏مجھے تھانےمیں دکھایا گیا تھا، ریحان سمیت کسی بھی ملزم نے زیادتی کی کوشش نہیں کی، میں ریحان کو نہیں ‏جانتی اور نہ ہی وہ ویڈیو بنا رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں