اسلام آباد : حکومت نے 60سال عمر کے افراد کو واک ان کورونا ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا ، 60 سالہ شہری25اپریل سے واک ان ویکسینیشن کراسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بزرگ افراد کیلئے واک ان کورونا ویکسینیشن کی مقررہ عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 60سال عمرکےافرادکوواک ان ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد 60 تا 65 سالہ شہری واک ان کورونا ویکسینیشن کراسکیں گے، 60سالہ شہری25اپریل سےواک ان ویکسینیشن کراسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 60 سال سے زائدعمر افراد کی واک ان ویکسینیشن جاری ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور کے پی میں واک ان ویکسینیشن کیلئےمقررہ عمر 65 سال ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں واک ان ویکسینیشن کاآغاز16مارچ سےکیاگیاہے، آغاز میں واک ان کی سہولت 70 سال سے زائد عمر افراد کیلئے تھی۔
واک ان ویکسینیشن کرانے والے افرادکو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ، واک ان کے خواہشمند کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کو واک ان ویکسی نیشن سہولت کیلئے انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہے۔