اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وفاقی حکومت کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے اور ٹیم پر تشدد کی کی تحقیقات کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے اور ٹیم کو زدو کوب کرنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے اور ٹیم کو زدو کوب کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ .

پولیس ذرائع کا کہنا ہے ک وفاقی حکومت نے واقعہ سے متعلق ایس ایس پی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا اے آروائی ٹیم پر کب اور کیسے حملہ کیا گیا،رپورٹ بھیجی جائے۔

یاد رہے دو روز پہلے ن لیگی کارکنوں نے کراچی میں اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ کیا اور اے آر وائی نیوز کے خلاف نعرے لگائے جبکہ ڈی ایس این جی وین پر لاتیں ماریں اور ڈنڈے برسائے۔

اس دوران لیگی کارکنوں نے اے آر وائی نیوز کے سینئر رپورٹر چاندنواب اورٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں لائیو کوریج وین کا آپریٹر بھی زخمی ہوا تھا۔

بعد ازاں اس حوالے سے ملک بھر میں صحافیوں کی مختلف تنظیموں کی جانب سے اے آر وائی نیوز پر حملے کی شدید الفاظ میں پرزور مذمت کی گئی اور ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں