اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کامیاب جوان پروگرام نے ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں بدل دیں، تفصیلات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کی تفصیلات جاری کردیں، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو کتنا قرض ملا؟ کتنے نوجوان روزگار حاصل کر سکے؟ تمام معلومات کامیاب جوان کی ویب سائٹ پرہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کی تفصیلات جاری کردیں، اس سلسلے میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے اہم نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کا پروگرام کی معلومات تک رسائی کا مطالبہ پورا کیا جا رہا ہے، چاہتے ہیں منصوبے میں شفافیت اور میرٹ کا جائزہ نوجوان خود لیں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پروگرام سے اب تک ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں بدل چکی ہیں، روزگار کی فراہمی اور با اختیار بنانے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، قرض کی فراہمی کیلئے میرٹ اور شفافیت کا معیار 100 فیصد رہا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام صرف قرضہ اسکیم کانام نہیں ہے، ماہ کےآخرتک ٹیکنیکل ایجوکیشن میں جواسکلزدی گئیں وہ ڈیٹابھی پبلک کریں گے ، 4 ارب کی لاگت سے 5 منصوبے کامیاب جوان کے تحت منظور کیے گئے، کامیاب جوان کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کرنے جارہے ہیں، کوشش ہے اسپورٹس کے میدان سے نیشنل ہیروسلیکٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنے بزنس لون کا ڈیٹا پبلک کر رہے ہیں، وزیراعظم نے 100ارب روپے رکھے تھے، جس میں سے 22ارب تقسیم ہوچکے، کورونا کی وجہ سے تقریباً ہم کام ہی نہیں کرسکے لاک ڈاؤن تھا۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام17اکتوبر2019کولاؤنج ہوا، ڈھائی لاکھ کےقریب ایسےلوگ تھےجنہوں نےاپنی عمرغلط بتائی، لون ریجیکٹ کی دوسری بڑی وجہ نوجوانوں کے پاس پلان نہیں تھا، نوجوانوں کاکہناتھاکہ ہمیں پیسےملیں گےتوکاروبارکرییں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئر کا پیسہ ہے ،اس طرح سے بندربانٹ نہیں کرسکتے، نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں پوری تیاری کرکے آئیں لون ملے گا، بزنس لون اس بنیاد پر تقسیم نہیں کیے جارہے کہ کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جن نوجوانوں نےٹیلی کال پک نہیں کیں انہیں بھی لون نہ مل سکا، وہ نوجوان جوٹیلی فون کال پک نہیں کرسکے انہیں دوبارہ ریویومیں ڈال دیا گیا، کامیاب جوان ہنرمندپروگرام گیم چینجر ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے پر اپنے پیغام میں کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ آج سے پبلک کردیا گیا ہے، ن
نوجوانوں کو کتنا قرض ملا؟ کتنے نوجوان روزگارحاصل کر سکے؟ آج سے یہ تمام معلومات کامیاب جوان کی ویب سائٹ پرہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں