بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

حکومت کی ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے نیپرا کو بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی درخواست دے دی ، بجلی کی قیمت میں اضافےکی درخواست ملک بھر کے صارفین کیلئے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نیپرا کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافےکی درخواست ملک بھر کے صارفین کیلئے ہے ، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پرمستقل بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ، 200 یونٹ بجلی کے استعمال والے صارفین اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر2 نومبر کو سماعت کرے گی ، ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر اضافی بوجھ کاجائزہ سماعت میں لیا جائے گا۔

نیپرا نے درخواست کے پیش نظر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

خیال رہے کہ اکتوبر میں بجلی کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ کیا جاچکا ہے، 15 اکتوبر کو بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب نیپرا نے کےالیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا ، مذکورہ اضافے کا اطلاق صرف نومبر کے بلوں پر ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں