ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ارشد شریف قتل کیس : اسپیشل جے آئی ٹی قائم کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ارشدشریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی قائم کردی، نئی اسپیشل جے آئی ٹی میں اسلام آباد پولیس اور آئی ایس آئی کے نمائندہ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے اسپیشل جے آئی ٹی قائم کردی گئی ، وفاقی حکومت نے نئی اسپیشل جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں پیش کردیا۔

نئی اسپیشل جے آئی ٹی میں اسلام آباد پولیس اورآئی ایس آئی ، آئی بی اورایف آئی اے کےنمائندہ شامل ہیں۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی اور کہا کہ ارشدشریف کی والدہ کابیان ریکارڈ کرنے کے لیے گزشتہ روزرابطہ کیا لیکن ارشد شریف کی والدہ نے طبیعت ناسازی کے سبب بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔

نئی اسپیشل جے آئی ٹی میں آئی بی سے ڈی آئی جی ساجد کیانی اور ایف آئی اے سے وقارالدین سید، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اویس احمد،ایم آئی سے مرتضیٰ افضال،آئی ایس آئی سے محمداسلم شامل ہیں ، تمام افسران گریڈ 20کے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں