اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بجلی سستی کرنےکا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا، کیپٹو پاور لیوی سے بجلی سستی کرنے کا حکومتی منصوبہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات میں ریلیف کی کوششیں جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور لیوی سے بجلی سستی کرنے کا پلان آئی ایم ایف کوشیئر کردیا۔
آئندہ مالی سال بجلی نو سے پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے لیے کیپٹو پاور پلانٹ پر لیوی عائد کرنے پر سیشن ہوا، آئی ایم ایف کی شرط پر عائد کیپٹو پاور لیوی سے بجلی سستی کرنے کا حکومتی منصوبہ ہے۔
کیپٹو پاور لیوی سے پہلے مرحلے میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا تخمینہ ہے، حکومت کوکیپٹو پاورلیوی بڑھنے پر بجلی مزید سستی ہونے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں : آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان
کیپٹو پاور پلانٹس پر 20 فیصد تک لیوی عائد کرنے کا آرڈیننس جاری کیا گیا، لیوی کی رقم تمام کیٹگری کے بجلی صارفین کے ٹیرف میں کمی پراستعمال ہوگی۔
کیپٹو پاور پلانٹس پر فوری طور پر پانچ فیصد لیوی کا نفاذ کیا گیا ہے، پاور پلانٹس پر جولائی 2025 میں لیوی کی شرح بڑھ کر10فیصد کرنے کا پلان ہے جبکہ فروری 2026 میں لیوی کی شرح 15 فیصد کرنےکا منصوبہ بنایا گیا ہے، جو اگست 2026 میں مزید بڑھا کر 20 فیصد تک پہنچ جائے گا۔
لیوی کی عدم ادائیگی پر کیپٹو پاورپلانٹس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور مستقل ڈیفالٹ پرمتعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کی گیس فراہمی منقطع کی جائے گی۔
وفاقی حکومت یکم فروری 2025 سے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیےٹیرف بڑھا چکی ہے، پلانٹس کا گیس ٹیرف 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کیا گیا تھا، پلانٹس کے لیے ٹیرف بڑھانے کے بعد لیوی عائد کی گئی۔