تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

حکومت کا ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں کمی اور دستیابی یقیبنی بنانے کیلئے اہم فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی آسمان کو چھوتی قیمتوں میں کمی اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے پیاز اور ٹماٹر کے درآمدی پرمٹ 24 گھنٹے میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت قومی غذائی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قمیتوں میں کمی لانے اور دستیابی یقینی بنانے کیلئے محکمہ نے ایف بی آر کو بھی تجاویز بھجوادی ہیں، جس میں پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس اور لیویز اگلے 90 دن کیلئے معاف کرنے کا کہا گیا ہے۔

وزارت قومی غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ درآمدکنندگان کو پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنےکی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ ملک میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث پیاز اور ٹماٹر کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ان کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں، ملک کے مخلتف حصوں میں پیاز اور 300 سے 500 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ تین ماہ تک ٹماٹراور پیاز کی قلت کا سامنا رہے گا۔

Comments

- Advertisement -