جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

وفاقی انسپکٹر ریلوے کی حادثے سے متعلق رپورٹ ، ڈی ایس سکھر ذمہ دار قرار

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: وفاقی انسپکٹر ریلوے نے منڈودیرو حادثے کا ذمہ دار ڈی ایس ریلوے کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایس ریلوے ڈرائیورز کو تیز رفتاری پرمجبورکرتاہے ، دماغی طورپربھی فٹ نہیں، آپریشنل ڈیوٹی نہیں دی جانی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی انسپکٹر فار ریلوے فرخ تیمور نے ریلوے حادثے سے متعلق رپورٹ جاری کردی ، جس میں کہا کچھ ماہ قبل منڈودیرومیں کراچی ایکسپریس حادثے کا ذمہ دارڈی ایس ریلوے کو قرار دیا گیا تھا ، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر نے ریلوے کی وزارت کو ڈی ایس سے متعلق خبردار کیا تھا ۔

- Advertisement -

وفاقی انسپکٹرریلوے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ڈی ایس کی موجودگی میں مزید حادثات ہوسکتےہیں جبکہ رپورٹ میں ڈی ایس ریلوے کو دماغی طور پر ان فٹ قرار دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ڈی ایس ریلوے انجن ڈرائیورز کو تیز رفتاری پرمجبور کرتا ہے ، سکھر سے ملتان تک ریلوے ٹریک تیز رفتاری کےقابل نہیں ،ڈی ایس سکھر کو کسی بھی قسم کی آپریشنل ڈیوٹی نہیں دی جانی چاہیے اور ڈی ایس سکھر کےکسی اسپتال سےدماغی بیماری کےفوری علاج کی ضرورت ہے۔

وفاقی انسپکٹرریلوے کا کہنا تھا کہ 19گریڈ کے جونئیر افسر کو ڈی ایس لگانا خلاف قانون ہے جبکہ سینئر جی ایم نثار میمن نے بھی وزیرریلوے کوکئی بار ڈی ایس سکھر کے تبادلے کیلئےلکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں