تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم مستعفی

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ وزیرقانون فروغ نسیم نےکابینہ اجلاس میں استعفیٰ پیش کیا اور فروغ نسیم کل بطوروکیل حکومتی مؤقف عدالت میں پیش کریں گے، فروغ نسیم کل وکیل کی حیثیت سےجنرل باجوہ کاکیس لڑیں گے۔

[bs-quote quote=”فروغ نسیم کل وکیل کی حیثیت سےجنرل باجوہ کا کیس لڑیں گے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کوئی نئی بات نہیں، غیرمعمولی حالات میں آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھائی جاتی ہے، بھارت سےکشیدہ صورتحال دیکھ لیں حالات غیرمعمولی ہیں، بھارت بھی اپنےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پرجارہاہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ فروغ نسیم نے عدالت میں پیش ہونے کیلئے استعفیٰ دیا، فروغ نسیم نےرضاکارانہ طورپراستعفیٰ دیاتاکہ کیس لڑسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ اجلاس، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی نئی سمری منظور

قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی نئی سمری منظور کرلی گئی، وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے سمری متفقہ طور پر منظور کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں منظور کی گئی نئی سمری صدر کو بھجوادی گئی ہے، کابینہ میں ڈیفنس ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی گئی، سیکشن 255 کے رول میں لفظ توسیع کا اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

اسے بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے آرمی چیف، وزارت دفاع اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے اور جواب طلب کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -