تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

کیا حکومت عوام پر پٹرول بم گرانے والی ہے؟ وفاقی وزیر کا بیان آگیا

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد قومی اسمبلی پہنچ گئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر صحت کا عہدہ پانے والے عبدالقادر پٹیل اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد قومی اسمبلی پہنچ گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، کوشش ہوگی کہ عوام کم متاثر ہوں اور ایسا لائحہ عمل بنائیں کہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کو بھی کنٹرول کیا جائے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اظہار خیال کرچکے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ پٹرول کی قیمت منجمد کرنا عمران خان کا تباہ کن فیصلہ تھا۔

مزید پڑھیں: ‘پٹرول کی قیمت منجمد کرنا عمران خان کا تباہ کن فیصلہ تھا’

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ فروری میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اور بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -