جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی معاشی حب ہے، مسائل حل کرنا ہوں گے، علی زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی معاشی حب ہے، مسائل حل کرنا ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے مسائل پر توجہ دے۔

علی زیدی نے کہا کہ سب سے درخواست کروں گا کہ مسائل حل کریں، اندرون سندھ میں مسائل ہیں، بدین، ٹھٹھہ، دادو وہاں بھی بارش کے باعث تباہی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے تین بڑے نالے بند ہوچکے ہیں، کراچی میں پہلے فیز میں نالوں کی صفائی ہونی چاہئے۔

کراچی کے مسائل پر توجہ دیں یہ وقت تقسیم کا نہیں ہے، گورنر سندھ

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر معمولی بارش ہوئی ہے، کراچی کے حالات ہم سب کے سامنے ہیں، کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ذریعے مسائل کا جائزہ لیں گے، کمیٹی میں امین الحق، اسد عمر اور علی زیدی شامل ہوں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں پہلے ہی بہت تقسیم ہوچکی ہے، مزید تقسیم سے مسائل بڑھیں گے، کراچی کے مسائل پر توجہ دیں یہ وقت تقسیم کا نہیں ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت کی نئے ضلع سے متعلق حکمت سمجھ نہیں آئی، اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہی رہیں گے کوئی نہیں لے رہا، مشاورت سے آگے بڑھیں گے تو مسائل بھی حل ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں