اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

غیرملکی سرمایہ کارملک میں سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں: علی زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

ہیوسٹن: وفاقی وزیربرائے شپنگ سید علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار نئے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن کے پاکستانی قونصلیٹ میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کو بھی پاکستان کی ترقی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، پاکستانی معیشت کی مضبوطی کے لیے حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

علی زیدی نے ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیا، اس موقع پر بھی انہوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

خیال ر ہے کہ گذشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی بندرگاہوں کو لاس اینجلس اور ہیوسٹن کی طرز پر ترقی دیں گے، ملک میں کاروباری ماحول سازگار بنا رہے ہیں۔

پاکستانی بندرگاہوں کو لاس اینجلس اور ہیوسٹن کی طرز پر ترقی دیں گے: علی زیدی

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستانی برادری کو سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کر کے زرمبادلہ لائیں گے، پاکستان پہلے سیکیورٹی زون تصور کیا جاتا تھا، اب اکنامک زون بن چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں