بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ن لیگ اور پی پی کا کچرا پی ٹی آئی میں چلا گیا، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال : وزیر داخلہ احسن قبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا کچرا تحریک انصاف میں چلا گیا اور پی ٹی آئی ایک کچرا دان بن گئی ہے۔

وہ نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی اناڑیوں کی جماعت بن چکی ہے جہاں دیگر جماعتوں کا کچرا جمع ہو رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ایک اسپتال بنانے پر وزیراعظم بنا جاسکتا تو عمران خان سے بہت پہلے ایدھی صاحب کو وزیر اعظم بنانا چاہیے تھا جو کہ سماجی کاموں میں مینارہ نور تھے اور جنہوں نے لوگوں کی خدمت کر کے اپنا مقام بنایا۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سزا دی گئی اور اس حوالے سے امریکا نے جو بیان دیا ہے اس سے قوم کو پتا چل جانا چاہیے کہ نوازشریف کا قصور کیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک سے خطے میں 50 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری آئی ہے جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور جس نے معیشت کی ڈوبتی ناؤ کو سہارا دیا ہے اور آج پاکستان کی معاشی سرگرمیاں قابل رشک ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں