بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کالے کوٹ پر چند لوگوں نے دھبہ لگایا ہے، اعظم سواتی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے پی آئی سی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالے کوٹ پر چند لوگوں نے دھبہ لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پی آئی سی واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، حکومت ذمہ داران کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو دھکے مارنے والے رسوائی کے قابل ہیں، وکلا برادری کوخود معاملے میں فریق اور مدعی بننا چاہئے۔

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے مطالبہ کیا کہ پی آئی سی واقعے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا لاہور میں پی آئی سی واقعے کا نوٹس

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پی آئی سی واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اجلاس کے دوران واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ کرکے 48 گھنٹوں میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

یاد رہے کہ وکلاء کی جانب سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان رپورٹ لینے کے لیے موقع پر پہنچے تو مشتعل وکلاء نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، آج انصاف پسند وکلاء بہت رنجیدہ اور دکھی ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں