اسلام آباد : حکومت کی اہم شخصیت نے جہانگیرترین سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کی، جہانگیرترین اسپتال سے لندن میں اپنے گھر شفٹ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی اہم شخصیت نے جہانگیرترین سے رابطہ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نے جہانگیرترین سے ان کی خیریت دریافت کی۔
،ذرائع نے کہا ہے کہ جہانگیرترین اسپتال سے لندن میں اپنے گھرشفٹ ہوگئے، ان کی طبیعت بہتر ہے تاہم ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیرترین ایک ہفتہ مزید لندن میں ہی قیام کریں گے۔
خیال رہے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جہانگیر ترین کی آئندہ دو تین روز میں وطن واپسی کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ لندن سے واپسی پر جہانگیر ترین گروپ کا مشاورتی طلب کیا جائے گا، جس میں تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے اندرونی ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں شامل اکثریت ارکان اسمبلی کا جھکاؤ اپوزیشن جماعتوں کی جانب ہے تاہم فیصلے کا حتمی اختیار جہانگیر ترین کو دیا گیا ہے۔
یاد رہےجرہنما عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی لندن روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جہانگیر ترین کی گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا،
جہانگیر ترین کو ایک ہفتے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انہیں گھر منتقل کیا گیا تھا اور ڈاکٹرز کی جانب سے چند ضروری ٹیسٹ کا کہا گیا جس کے باعث وہ لندن روانہ ہوئے۔