منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی نوازشریف کی صحتیابی کیلیے دعاگو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا نوازشریف کو صحت دے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیرفواد چوہدری نے لکھا کہ تحریک انصاف اورشریف خاندان کاکوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ نوازشریف سے ہمارااختلاف ان کی ذاتی مفاد پرمبنی پالیسیوں سےرہا ہے، ان اختلافات کوذاتی نہیں کہاجا سکتا، نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگو ہو،خدا انہیں صحت دے، گیٹ ویل سون سر۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی اختلاف اپنی جگہ نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں، وزیراعظم

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگوہوں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نوازشریف کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے معاملے پر حکومت پنجاب سے رابطہ کرکے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے رپورٹ طلب کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں