جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

’پاکستان کو خطے میں سستی ترین بجلی فراہم کرکے دکھائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خطے میں سستی ترین بجلی فراہم کرکے دکھائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا کے ریگولیٹری فریم ورک کو اسٹڈی کررہے ہیں کوشش ہوگی 26 روپے فی یونٹ سے بھی کم میں بجلی فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی پرائیویٹائزیشن کے بعد نیپرا کا کام مزید اہم ہو جائے گا، ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے لاسز کم اور ریکوری بہتر ہوئی ہے۔

- Advertisement -

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ڈیمانڈ بھی بڑھے گی، چائنیز آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کمپنیوں میں کوئی سفارشی بورڈ نہیں، بجلی کمپنیوں کے نقصانات کم ہوئے، بجلی کمپنیوں کے نقصانات کو زیرو پر لائیں گے اور کیپیسٹی پیمنٹ کم کر کے بجلی سستی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا مزید 16 آئی پی پیز سےبات چیت جاری ہے، اب تک آئی پی پیز سے بات چیت کے بعد 638 ارب روپے بچت ہو چکی ہے، یہ بچت ایک ہزار ارب روپے تک پہنچ جائے گی، چین کے آئی پی پیز کے ساتھ بھی بات چیت شروع ہے، آئی پی پیز کے ساتھ بجلی کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلی گرمیوں میں سے قبل بجلی مزید سستی کریں گے، موٹر سائیکل اور رکشہ کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کی بجلی قیمت کم کریں گے۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا پاکستان کو خطے میں سب سے سستی بجلی فراہم کرنے والا ملک بنائیں گے، پاکستان میں پاور سیکٹر کا ریگولیٹری میکینزم دیکھ رہے ہیں، نیپراکے ٹیرف سمیت ماضی کے فیصلے دیکھ رہے ہیں۔

کے الیکٹرک کے مانگے گئے 7 سالہ ٹیرف پر نظر ثانی کے لیے نیپرا کو درخواست کی ہے، کے الیکٹرک کا مانگا گیا ٹیرف غیر منصفانہ تھا، ریگولیٹر نے انصاف کیا تو کراچی صارفین کو کئی ارب کی بچت ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں