ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ میں شامل احسان مزاری کی وزارت 2 روز بعد ہی تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نے احسان مزاری سے انسانی حقوق کا قلمدان واپس لے کر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں شامل احسان مزاری کا قلمدان 2 روز بعد ہی تبدیل کردیا گیا، وزیراعظم نے وفاقی وزیراحسان مزاری سے انسانی حقوق کا قلمدان واپس لےلیا۔

وزیراعظم نے احسان مزاری کو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ بنادیا، وزارت میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، جس کے بعد وزراء کو قلمدان سونپے گئے تھے۔

وفاقی وزیر احسان مزاری کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں این اے 197 کشمور سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا تھا تاہم طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق طارق فاطمی کو وزیرمملکت کا عہدہ بھی دیدیاگیا، طارق فاطمی کو وزیر مملکت کے برابرمراعات ملیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں