تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ ان سے قبل میں کئی وفاقی وزیر، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی کورونا میں مبتلا ہوئے اور انہوں نے کورونا کو شکست دی۔

Comments

- Advertisement -