اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وفاقی وزیر کورونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خورشیدشاہ کوروناوائرس کا شکار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلےگئے ہیں۔

خورشیدشاہ کو کل رات سے بخار اور کھانسی کی شکایت تھی تو آج صبح ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں کورونا کا مثبت تناسب 21 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئی جی سندھ کےپولیس ملازمین کواحکامات کر دیے ہیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ مستقل طور پرفیس ماسک پہنا جائےایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے ہینڈسینیٹائزرکامستقل استعمال کیاجائے جب کہ ملازمین کےجسمانی درجہ حرارت کو مستقل چیک کیا جائے۔

حکم نامےکی کاپی سندھ پولیس کے تمام متعلقہ افسران کو ارسال کر دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں