اشتہار

پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ کیا نہ کرے گا، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ کیا نہ کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کو تباہ کریا اور عمران خان نے پاکستانیوں کو کرپٹ ثابت کرنے کی کوشش کی ملکی تاریخ میں کبھی پاکستان نے ڈیفالٹ نہیں کیا اور نہ ہی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گزشتہ دور میں معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی تھی جبکہ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی عروج پر پہنچی اور روپیہ نیچے گیا، عمران خان نے اپنے وعدے پورے نہ کیے بلکہ جاتے جاتے لینڈ مائن بچھا گئے۔

- Advertisement -

ملک سے ڈالر اسمگل ہورہا ہے، وزیر خزانہ

اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک سے ڈالر اسمگل ہورہا ہے اور ہمارے ملک سے ہمسایہ ملک فرٹیلائزر اسمگل ہورہا ہے، سبسڈائز فرٹیلائزر ہمسایہ ملک اسمگل ہورہی ہے جبکہ ہم گندم کو عوام کے لیے سبسڈائز کرکے بیچ رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کیا جائے گا اگر اس کے لیے بارڈر بھی سیل کرنا پڑا تو کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں