منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکومت نے ریفرنس سے متعلق فیصلہ کرنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس معاملے پر وفاقی حکومت نے ریفرنس سے متعلق ابھی فیصلہ کرنا ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت ہے جو بھی فیصلہ کرینگے مکمل مشاورت، تحمل مزاجی اور تمام قانونی نکات کا بخوبی جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

- Advertisement -

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر اس معاملے پر ریفرنس بنتا ہوگا تو قانون اپنا راستہ خود تلاش کرے گا۔

واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوتی ہے، پی ٹی آئی نے تیرہ اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری ، قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تحریری فیصلے میں پی ٹی آئی کو فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں