تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اپوزیشن پاکستانی قوم کی جیت کو متنازع بنانےکی کوشش کررہی ہے، مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا کہنا ہے کہ بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اندرونی سازشیں کرنے لگا ہے، پاکستان آگے بڑھےگا اور دشمن کےعزائم خاک میں ملائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مراد سعید نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان (ن) لیگ کی وجہ سے گرے لسٹ میں گیا، ان لوگوں نے فیٹف قوانین کے بدلے تحریری این آر او مانگا، اب ان کا مقصد پاکستان میں سیکیورٹی اداروں کو متنازع بنانا ہے، مگر ہم نےمل کر ملک مخالف قوتوں کامقابلہ کرنا ہے۔

مراد سعید نے اس موقع پر سوالات کرتے ہوئے کہا کہ اٹک سےجدہ کون گیا تھا، کس کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں، جعلی سرٹیفکیٹ دکھاکرکون پاکستان سےبھاگا؟، حریت رہنماؤں سے ملاقات سے انکار کیا آپ کو کس کا ڈر تھا، اوباما کے سامنے بیٹھتے ہوئے کس کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں؟ کلبھوشن کیس عالمی عدالت لے جانے پر آپ کو کس چیز کا ڈر تھا؟، بھارتی منصوبہ آزاد بلوچستان کا نعرہ آپ نے کسےخوش کرنے کیلئے لگایا، کیا آپ کے پاس پاکستانی قوم کو دینےکیلئےکوئی جواب ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میں سوال اٹھایا کہ پاکستان کی فتح کو متنازع بنانے کی کوشش کر کے ان لوگوں نے کسے خوش کیا؟ پچھلے ہفتے سوال کیا تھا کہ آپ کی بھارتی لابیسٹ سے ملاقات ہوئی؟ لابیسٹ سےملاقات اور ان سےمتعلق نکات پر آج تک جواب نہ آیا، سوال پیداہوتا ہےکیا لابیسٹ سے ملاقات کا ایجنڈا آگےبڑھایاجارہاہے۔

اپنی پریس کانفرنس میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بیرونی سازشیں ہورہی ہیں، ہمیں افواج پاکستان کےحوصلے بھی بلند رکھنےہیں، پاکستان آگےبڑھےگا اور دشمن کےعزائم خاک میں ملائے گا، جب ملک کی بات ہوگی تو ہم ایک ہوں گے۔Abhinandan: Who is the Indian pilot captured by Pakistan? - BBC Newsمرادسعید کا مزید کہنا تھا کہ 27فروری دوہزار انیس کوہر پاکستانی کی جیت ہوئی تھی ،سب نے اللہ کا شکریہ اداکیا، مودی بھارت کی عزت آسمان سے ابھی نندن کی شکل میں گرتے دیکھا گیا، بھارت کو شکست کاسامنا کرنا پڑا تو اندرونی سازشیں کرنےلگا، اگر چند نادان ان کا ساتھ دے رہے ہیں، تو انہیں آگاہ کررہےہیں، یہ لوگ پاکستانی قوم کی جیت کومتنازع بنانےکی کوشش کررہےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلی بار انٹرنیشنل میڈیاپر مودی کےفلسفے پرباتیں ہونےلگیں، آج بھارت کی دنیا میں دہشت گردی پھیلانے پر باتیں ہورہی ہیں، اورآج پاکستان کو امن کے طور پر پہچانا جاتاہے، یہ لوگ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئےتاریخ مسخ نہیں کرسکتے۔

Comments

- Advertisement -