تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وفاقی وزیر تعلیم نے امتحانات سے متعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد: ملک میں جاری کرونا کی تیسری لہر کے پیش نظر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے امتحانات سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر پندرہ جون تک تمام امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں،اب او لیول کے امتحانات اکتوبر اور نومبر میں ہوں گے۔

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ جن طلبا کا سال ضائع ہونےکاخدشہ ہے وہ اسی ڈیٹ شیٹ پرامتحان دے سکیں گے، اس حوالے سے کیمبرج انتطامیہ سے بات چیت ہوئی ہے، کمیبرج نےکہا ہے کہ اکتوبر نومبر میں امتحانات پر اضافی فیس نہیں ہوگی، جو بچے امتحان دینگے وہ سخت ایس اوپیز کےساتھ ہونگے، اگر کہیں امتحان ہوئے تو 50سےزیادہ بچے نہ ہوں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزرائے تعلیم کی ایک میٹنگ اٹھارہ اپریل کو ہوئی، جس کے بعد ملک بھر میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان بھر میں او، اے لیولز کے امتحانات شروع کئے گئے تھے، کرونا کی تیسری لہر کے باعث امتحانات کے انعقاد پر سیاسی رہنماؤں نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا، ان امتحانات کو ملتوی کرانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

دوسری جانب کرونا کے باعث جنوبی ايشيا سميت دنيا بھر کے ممالک نے کیمبرج کے امتحانات ملتوی کررکھے ہیں۔

Comments

- Advertisement -