مظفرآباد :وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کاکہنا تھاکہ عمران خان عدم استحکام اور بے روزگاری چاہتے ہیں،ملک جب بھی ترقی کی طرف جاتا ہے روڑے اٹکائےجاتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا مظفرآباد میں کہنا تھا کہ ملک نے تنزلی سے ترقی کا سفر طے کیا ہےاور پہلی مرتبہ ملکی تاریخ میں پاکستان کا قومی خزانہ اکیس بلین ڈالرز تک جا پہنچا ہے.
پرویز رشید نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینرلگانےوالے سڑکوں کی اہمیت کیا جانیں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدم استحکام اور بے روزگاری چاہتے ہیں،ملک جب بھی ترقی کی طرف جاتا ہے روڑے اٹکائےجاتے ہیں.
اُن کا مزید کہنا تھا کہ دنیا پہلے کہہ رہی تھی پاکستان معاشی زوال کی جانب گامزن ہے آج وہی دنیا کہہ رہی کہ پاکستان کا شمار آئندہ دس سالوں میں دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں کیا جائے گا.
واضح رہے کہ گذشتہ روز یوم تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نےمظفرآباد میں مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن سے خطاب کیا تھا.