ق لیگ کے سربراہ کے جلسے منسوخ کرنے کے مشورے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن سے جلسے منسوخ کرنے کی تجویز پر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت صاحب رائے شخصیت ہیں لیکن ہمارا اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم ہرگز نہیں ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ چوہدری شجاعت صاحب رائے شخصیت ہیں، وزیر اعظم نے چوہدری صاحب کو ہمیشہ عزت دی ہے لیکن ہمارا اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے، ہم شدت پسندی کی سیاست نہیں کرتے نہ ہی تصادم پر یقین رکھتے ہیں، جمہوریت میں عوام کی رائے اصل فیصلہ ہے اور جلسے اس رائے کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔
چوہدری شجاعت صاحب رائے شخصیت ہیں وزیر اعظم نے چوہدری صاحب کو ہمیشہ عزت دی ہے، تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے ہم شدت پسندی کی سیاست نہیں کرتے نہ ہی تصادم پر یقین رکھتے ہیں ہماری سیاست کی بنیاد جمہوریت ہے اور عوام کی رائے ہمارے لئے مقدم ہے، اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 15, 2022
فواد چوہدری نے اپوزیشن کے جلسے کے اعلان پر کہا کہ اپوزیشن پر امن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو خوش آمدید کرتے ہیں ہر سہولت دینگے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کرنے کے اعلان کے بعد دونوں جماعتوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے جلسے منسوخ کردیں۔
مزید پڑھیں: چوہدری شجاعت حسین کی حکومت اور اپوزیشن سے جلسے منسوخ کرنے کی اپیل
چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مہنگائی کےپسےعوام جلسوں،نمبرزکی سیاست سےسخت پریشان ہیں ، سیاسی مسابقت ملک میں افراتفری اور بحران پیدا کرسکتی ہے، پاکستان اس قسم کی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔