اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے ریاستی وسرحدی امور طارق چیمہ کی وزارت تبدیل کرکے انہیں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسفیران طارق بشیر چیمہ کی وزارت تبدیل کرکے انہیں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا قلمدان دے دیا گیا۔
طارق بشیر چیمہ کی وزارت کی تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایوان صدر میں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 16 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے 5 مشیروں کا بھی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
وفاقی کابینہ میں شامل پرویز خٹک کو وزارت دفاع، اسد عمر کو وزارت خزانہ، شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ، شیری مزاری کو انسانی حقوق اور غلام سرور خان کو وزارت پٹرولیم، فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات ونشریات ، شفقت محمود کو وزارت تعلیم، عامرکیانی کو وزارت صحت اور نورالحق قادری کومذہبی امور کو قلمدان دیا گیا تھا۔
اتحادی جماعتوں کے 6 وزرا میں شیخ رشید کو وزارت ریلوے، خالد مقبول صدیقی کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، فروغ نسیم کو وزارت قانون وانصاف اور فہمیدہ مرزا کو بین الصوبائی رابطے کی وزارت دی گئی تھی، طارق بشیر چیمہ وزیرسیفران اور زبیدہ جلال کودفاعی پیدوار کا قلمدان سونپا گیا تھا۔