پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

وفاقی وزیر کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کو طبعیت ناساز ہونے پر کراچی کے مقامی ‏اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر امین الحق ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں انھیں گزشتہ رات ‏طبعیت کی خرابی پر اسپتال لایا گیا جہاں طبی معائنے اور ٹیسٹ کے بعد انہیں داخل کر لیا گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر امین الحق کے پلیٹلیٹس میں کمی آئی ہے پلیٹلیس کی تعداد ‏‏12,000 رہ گئی ہے۔ ‏

وفاقی وزیر امین الحق نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جلد ‏صحت یابی اور مکمل شفا یابی کے لیے خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔

اہم ترین

مزید خبریں