وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ڈھرکی ٹرین حادثہ میں غفلت برتنے والوں اور نااہلی کے مرتکب افسران کے خلاف ایکشن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق متعدد ریلوے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ سکھر، کراچی اور لاہور ڈویژن کے 9 اعلیٰ افسران کو معطل کر دیا گیا۔
معطل ہونے والوں میں ڈی ای این’’ٹو‘‘سکھر غلام قادر لاکھو، اےایم ای ون سکھر عبدالعزیز، پی ڈبلیوآئی میرپور قاضی شمس الدین، سب انجینئرجی آرون کراچی ڈویژن، ابتسام الحسن، اےٹواو، اےسی او سکھرنہال خان شامل ہیں۔
ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی سول شوکت علی شیخ، ڈی ای این ٹو کراچی مجیب رحمان، پی ڈبلیو آئی حیدر آباد مسٹر منصور انور، ڈویژنل مکینیکل انجینئر 2 لاہور محمد عمران کو معطل کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے اسسٹنٹ ٹریفک افسر سکھر، اےایم ای سکھر اور ٹی ایکس آر کراچی کو بھی معطل کر دیا گیا۔