ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

حکومت کی ترین گروپ سے فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزرا پرویزخٹک اور فواد چوہدری نے ترین گروپ سے فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کردی اور کہا وزیراعلیٰ کے منصب کیلئے پرویز الہٰی کی حمایت کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا پرویزخٹک اور فواد چوہدری نے ترین گروپ کے عون چوہدری سے فون پر رابطہ کیا ، پرویزالہٰی اور مونس الہٰی سے بھی عون چوہدری کا 24 گھنٹے میں دوسرا رابطہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رابطے میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کردی ، ،پرویز خٹک نے کہا آپ کے مطالبات تسلیم ہوچکے،اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے یقین دہانی کرائی کہ ترین گروپ کے دیگر تحفظات کو بھی فوری دور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پرویز الہٰی رابطےمیں بھی ترین گروپ کی حمایت کےمعاملات پربات چیت ہوئی ، حکومتی ٹیم نے کہا وزیراعلیٰ کے منصب کیلئے ترین گروپ پرویز الہٰی کی حمایت کرے۔

جس پر عون چوہدری کا کہنا تھا کہ ترین گروپ جلد حتمی مشاورت کرکے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔

دوسری جانب ترین گروپ نے مشاورت کے لئے غیر رسمی اجلاس طلب کر لیا، مشاورتی اجلاس آج شام 6 بجے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوگا۔

اجلاس میں چوہدری پرویز الٰہی کی نامزدگی پر پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ عثمان بزدار کو یقین دہانی کرانیوالے 6اراکین کا بھی ترین گروپ میں واپسی کا امکان ہے، 6اراکین واپس آئے تو ترین گروپ کی تعداد دوبارہ سے 20 ہو جائے گی۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دیتے ہوئے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا تھا ، جس کے بعد پرویزالہٰی نے بنی گالہ پہنچ کروزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

فرخ حبیب معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ معاملات طے پاگئے اور ق لیگ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتمادمیں حمایت کااعلان کردیا ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی چند روز میں وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے اور پھرایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں