بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

انتالیس وفاقی وزراء کے قلمدانوں کا حکم نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزراء کی حلف برداری کے بعد ان کی تعیناتی کا گزٹ نوٹی فیکشن جاری ہوگیا۔ مختصر مدت کے نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بھاری بھرکم کابینہ کے اراکین حلف اٹھا کر وزیر بن گئے،عوامی نمائندے تینتالیس ہیں مگر قلمدانوں کا گزٹ نوٹی فکیشن انتالیس کا جاری ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تینتالیس رکنی کابینہ میں پرانے چہرے نمایاں ہیں، کابینہ میں 26 وفاقی وزراء اور 13 وزیر مملکت شامل ہیں، وفاقی وزراء کے قلمدانوں کے گزٹ نوٹی فیکشن کے مطابق نئے وزیر اعظم کی کابینہ میں چھبیس وفاقی وزراء اور تیرہ وزیر مملکت شامل ہیں۔

خواجہ آصف کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ چوہدری نثار کے انکار کے بعد وزیر داخلہ کی ذمہ داری احسن اقبال کی ہے جبکہ خواجہ سعد رفیق بدستور ریلوے کی وزارت سنبھالیں گے، زاہد حامد وزیر قانون، اسحاق ڈار پھر وزیر خزانہ ہونگے، خرم دستگیر کو وزیر دفاع بنادیا گیا۔

- Advertisement -

مشاہد اللہ خان کی کابینہ میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وزارت کے ساتھ واپسی ہوئی ہے، پرویز ملک تجارت بلیغ الرحمان تعلیم، جاوید علی آبی ذخائر اور اویس لغاری سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر ہونگے، عابد شیرعلی بجلی کے وزیر مملکت ہی رہیں گے۔


مزید پڑھیں: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ نے حلف اٹھالیا


مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات اورسردار محمد یوسف بدستور وفاقی وزیر مذہبی امور ہی رہیں گے، پاناما کیس میں نواز شریف کی حمایت میں بڑھکیں مارنے والوں کے بھی وارے نیارے ہوگئے۔

دانیال عزیز ،طلال چوہدری ۔انوشہ رحمان وزیر مملکت بن گئے، تینتالیس وزراء نے حلف اٹھایا جبکہ انتالیس کو قلمدان ملے، ان میں سے چار ایسے بھی ہیں جو کسی وزارت کے بغیر ہی وزیر ہونے کے مزے لوٹیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں